غزہ پٹی میں سرکاری اطلاعاتی دفتر نے اعلان کیا:صیہونی فوج نے 17 سے زائد فوجی گاڑیوں، درجنوں فوجیوں اور طیاروں کے ساتھ النصیرات کیمپ پر حملہ کیا۔
غزہ پٹی کے سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ اس حملے میں 50 سے زیادہ فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے اور وہ سب عام شہری تھے اور ان میں سے سے نصف سے زیادہ خواتین اور بچے تھے۔
غزہ پٹی کے سرکاری اطلاعاتی دفتر کے ایک بیان کے مطابق صیہونی فوج نے اس حملے میں 20 سے زائد عمارتوں کو بمباری کرکے تباہ کر دیا۔
آپ کا تبصرہ